میں اس معزز ایو ان کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں وہ یہ کہ سول کوارٹرز میں حال ہی میں نئے فلیٹس Flats تعمیر ہوئے ہیں۔ معلومات کے مطابق ان فلیٹس کی ایڈجسٹمنٹ ایس ٹو اور ایس تھری کے سرکاری ملازمین سے کی جائے گی۔ کیونکہ اس وقت بھی S-III چھوٹے کوارٹرز میں BPS 19, 16, 17 سرکاری آفسران رہائش پزیر ہیں اور ان سے ہاؤس رینٹ کی کٹوتی گریڈ وائز ہورہی ہے جبکہ اس کے برعکس ایسے سرکاری ملازمین بھی ہیں جو کم گریڈ ار کم مدت ملازمت رکھنے کے باوجود بھی بڑے گھروں میں رہائش پزیر ہیں اس لئے ان فلیٹوں کی ایڈجسٹمنٹ گریڈوائز اور مدت ملازمت پر کی جائےتا کہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں۔