میں اس معزز ایو ان کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کرانا چاہتی ہوں وہ یہ کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں پولیو ڈیوٹی کے لئے محکمہ تعلیم کی اساتذہ(فی میل) کو لگایا جاتا ہے جو کہ دور دراز علاقوں میں بغیر سکیورٹی اور بغیر گاڑی کے جاتی ہیں۔ اور جب کوئی کسی مجبوری یا بارش کی وجہ سے نہ جاسکے تو ان کے خلاف ڈپٹی کمشنر ایف آئی آر درج کرتا ہے کوہاٹ کی 30 اُ ستانیوں پر ایف آئی آر کاٹی گئی جن کے خلاف انہوں نے احتجاج بھی کیا۔ اس صورتحال سے بچوں کی تعلیم بھی متاثر ہورہی ہے اور ہر اُستانی اپنی جگہ پر پریشان ہے جس پر برائے مہربانی توجہ دی جائے۔