میں اس معزز ایوان کی توجہ ایک اہم مسئلہ کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں وہ یہ کہ گورنمنٹ خیبر پختونخوا نے فروری 2012کے دوران کنٹریکٹ کی بنیاد پر محکمہ بہبودآبادی میں 570ملازمین جن میں مختلف کٹگری پر مشتمل ہیں بھرتی کیا لیکن گزشتہ تین مہینوں سےانکی تنخواہیں بند ہیں متاثرہ ملازمین نے پشاور ہائی کورٹ سے بھی اس فیصلے کے خلاف رجوع کیا ہے عدالت نے صوبائی حکومت کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے تنخواہوں کی ادائیگیوں کے احکامات جاری کئے لیکن تاحال اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ۔