میں وزیر برائے محکمہ صحت کی توجہ ایک اہم مسلے کی طرف مبذول کرانا چاہتاہوں وہ یہ کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال صوبے کا سب سے بڑا ہسپتال ہے مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ مذکورہ ہسپتال میں نیوروسرجری کے آئی سی یو میں 11 بیڈز ہیں جن کے لئے صرف 4 وینٹی لیٹر مشین ہیں جوکہ صوبے سے آنے والےسینکڑوں،ہزاروں مریضوں کے لئے ناکافی ہیں ۔ لہذا صوبائی حکومت مذکورہ ہسپتال کے لئے ہنگامی بنیادوں پر آئی سی یو میں بیڈزاور وینٹی لیٹر مشین لگا کر مریضوں کے حال پر رحم کرے ۔ہسپتال میں مشین کم ہونے کی وجہ سے زیادہ تر مریضوں اور خاص کر غریب مریضوں کی موت واقع ہوتی ہے لہذا مذکورہ مسلے کے حل کے لئے صوبائی حکومت فور ی اقدامات کرے۔تاکہ صوبہ سے آنے والے مریضوں کو بہتر سہولت مل سکے۔