کیا وزیر برائے اعلیٰ تعلیم ارشاد فرمائیں گے کہ
(ا) ضلع باجوڑ میں مردانہ اور زنانہ پوسٹ گریجویٹ اور ڈگری کالجوں کی تعدادکتنی ہے؟ ان میں تعینات اساتذہ اور دیگر عملہ کی تعداد کی تفصیل سکیل وائز فراہم کی جائے
(ب) ضلع باجوڑ میں زیر تعمیر ڈگری کالجوں کی تفصیلات کیا ہیں نیز ان زیر تعمیر کالجوں کی تعمیر کب تک مکمل ہو گی تفصیل فراہم کی جائے