کیا وزیر مال ارشاد فرمائیں گے کہ
(ا) آیا یہ درست ہے کہ ملاکنڈ ڈویثرن آبادی اور رقبے کے لحاظ سے صوبے کا بڑا ڈویثرن ہےجس سے انتظامی طور پر بڑے ڈویثرن کا انتظام مشکل ہوتا ہے ؟
(ب) آیا یہ بھی درست ہے کہ صوبے میں اس سے بھی چھوٹے ڈویثرن موجود ہیں ؟
(ج) اگر( ا)و(ب)کے جوابا ت اثبات میں ہو ں توکیا حکومت دیر بالا ، دیر پایاں ، چترال بالا ، چترال پایاں اور باجوڑ پر مشتمل نیا ڈویثرن قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تا کہ لوگوں کو آسانی فراہم کی جائے ۔