کیا وزیر آبپاشی ارشاد فرمائیں گے کہ
(ا) آیا یہ درست ہے کہ حلقہ پی کے 71 میں محکمہ آبپاشی کی ٹیوب ویل ڈویثرن کی طرف سے ٹیوب ویل نمبر 1سید آمان اور ٹیوب ویل نمبر 2 زرد اد ٹیوب ویل واقع اضاخیل یونین کونسل نمبر 62 پر غیر قانونی ٹیکس وصول کی جارہی ہے ؟
(ب) آیا یہ بھی درست ہے کہ زمینداروں سے 7 گھنٹے کی 600 اور گھریلوں ٹیکس ماہانہ ایک ہزار روپے وصول کئے جاتے ہیں ؟
(ج) اگر (الف)و(ب)کے جوابات اثبات میں ہو ں تو مذکورہ مسلئہ اور ٹیکس کی جواز اور وصولی کی تفصیلات فراہم کی جائیں