کیا وزیر ماحولیات ارشاد فرمائیں گے کہ
(الف) آیا یہ درست ہے کہ پشاور کو دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سے ایک شہر قرار دیا گیا ہے؟
(ب) آیا یہ بھی درست ہے کہ پنجاب کی طرح اب خیبر پختونخوا میں بھی سردیوں کی موسم میں سموگ ہوتا ہے ؟
(ج) اگر(الف) و (ب) کے جوابات اثبات میں ہوں تو حکومت پشاور کی حالت کو تبدیل کرنے اور لوگوں کے صحت کو محفوظ بنانے کےلئے کیا اقدامات اُٹھانے کا ارادہ رکھتی ہےتفصیل فراہم کی جائے