کیا وزیر صنعت وحرفت ارشاد فرمائیں گے کہ
(ا) آیا یہ درست ہے کہ صوبے میں بہت زیادہ صنعتی یونٹس بند ہیں ؟
(ب) آیا یہ بھی درست ہے کہ صوبے میں صنعتوں کو فروغ دینے کیلئے ایک خودمختیار کمیٹی قائم کی گئی ہے ۔
(ج) اگر (ا)و(ب)کے جوابات اثبات میں ہو ں تو بند صنعتی یونٹوں کی تعداد فراہم کی جا ئے نیز بند یونٹوں کو کھولنے کیلئے کیا اقدامات کئے گئے ہیں تفصیل فراہم کی جائے