Resolve against drone attacks in the province of Khyber Pakhtunkhwa
خیبر پختونخوا کی صوبائی اسملی اپنے شہریوں کی جان، عزت اور حقوق کے تحفظ کی اپنی ذمہ داری کو تسلیم کرتے ہوئے
متفقہ طور پر درج ذیل قرار داد منظور کرتی ہے:
جہاں خیبر پختو نخوا کے مختلف علاقوں جنوبی وزیرستان ، شمالی وزیرستان ، کُرم ، اورکزئی ،کا ٹلنگ، ضلع مردان اور ضم شدہ اضلاع سابقہ فاٹا میں پے در پے ڈرون حملوں اور لینڈ مائنز کے نتیجے میں معصوم جانوں کا المناک نقصان، املاک کی تباہی اور مقامی آبادیوں کو طویل المدتی نفسیاتی اور معاشی نقصان پہنچا ہے۔جہاں یہ حملے پاکستان کی خود مختاری، بین الاقوامی قوانین اور بنیادی انسانی حقوق کی صریحاًخلاف ورزی ہیں۔ جہاں متعد د آزادر پورٹس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ڈرون حملوں میں نشانہ بننے والے مظلوم و بے گناہ شہری تھے جن میں خواتین بچے اور بوڑھے شامل تھے۔
لہذا اب یہ ایوان سمجھتا ہے کہ:
(1) یہ ڈرون حملے نہ صرف ملک خداداد کے بلکہ صوبہ خیبر پختو نخوا کے خود مختاری کے خلاف ہے لہذا یہ فی الفور بند کئے جائیں۔
(2) صوبائی حکومت ضم شدہ اور صوبے کے دیگر علاقوں میں ہونے والے تمام ڈرون حملوں کی باضابطہ مذمت کرے۔
(3) صوبائی حکومت فوری طور پر ان ڈرون حملوں کو رکوانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں۔
(4) صوبائی حکومت ان ڈرون حملوں میں بے گناہ مارے جانے والے تمام بے گناہ معصوم شہریوں کے خاندانوں کے لئے ایک جامع معاوضہ پہنچ کا اجراء کرے اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کرے کہ وہ بھی ان بے گناہ معصوم شہریوں کے لئے معاشی
اور مالی امداد کا اعلان کرے۔
(5) لیندامائنز پر 7ATA کاا طلاق ابھی تک نہیں ہو سکا لہذا اس کا اطلاق فی لفور کیا جائے
(6) ہلاکتوں کی صحیح تعداد کاپتہ لگانے، نقصانات کا اندازہ لگانے اورمناسب قانونی اورانسانی بنیادوں پر اقدامات کی سفارش کرنے کے لئے ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیشن تشکیل دیا جائے۔
(7) اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت عالمی برادری پر زُور دیا جاتا ہے کہ وہ ان خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔اور متاثرہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
(8) اس قرار داد کو ضروری کارروائی کے لئے وفاقی حکومت اور متعلقہ حکام کوبھیجا جائے۔