Urging the Federal and Punjab Govt to arrange a meeting of Imran Khan with his family.

Resolution #
184
Motion Date
Type
Federal
Status
Passed Unanimously
Resolution Signatories
Related Department
Resolution Document
Resolution Contents

 قائد تحریک  جناب عمران خان اور انکی اہلیہ محترمہ بشریٰ بی بی و باقی پارٹی عہدیدار و کار کن جو کہ بلاوجہ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں اور تمام قوم کو انکی اس اسیری پر انتہائی تشویش ہے۔ قائد تحریک جناب عمران خان سے کسی کو ملنے کی اجازت نہیں مل رہی جسکی وجہ سے تمام اہلیان پاکستان اور خاص کر صوبہ خیبر پختو نخواہ کے عوام کرب میں مبتلا ہیں۔اس وقت صوبہ خیبر پختونخواہ کا صوبائی بجٹ اسمبلی میں زیر بحث ہے اور جناب  وزیر علٰی اور اسکی ٹیم کو قائد تحریک سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی، بارہا کوشش کرنے کے باوجود بھی روکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہے تا کہ وزیر اعلی صاحب صوبائی بجٹ خان صاحب کے ساتھ زیر بحث نہ لائیں اور صوبہ کے معاشی اشاریوں پر بات نہ کر سکیں۔ تاحال وزیر اعلی صاحب کو انکے ساتھ ملاقات کرنے سے روکا جارہا ہے۔ جو کہ صوبہ خیبر پختو نخواہ کے عوام کی بنیادی حقوق سلب کرنے کے مترادف ہے۔

     اس لیے یہ ایوان پر زور مطالبہ کرتی ہے کہ مرکزی و پنجاب حکومت جلد از جلد وزیر اعلی صاحب اور ان کی ٹیم کی ملاقات جناب عمران خان صاحب کے ساتھ کرانے کیلئے اقدامات کریں اور ہنگامی بنیادوں پر انکی ملاقات کرائی جاسکے جو کہ آئینی و قانونی حق ہے۔