Condemning the killing of Mulana Khan Zeb and apprehending the killers.

Resolution #
192
Motion Date
Type
Federal
Status
Passed Unanimously
Resolution Signatories
Related Department
Resolution Document
Resolution Contents

مورخہ 10 جولائی 2025 کو خار باجوڑ کے علاقے شنڈ ئی موڑ کے مقام توحید آباد نزد سول ہیڈ کوارٹر ہسپتال پر دن دیہاڑے 4 بجے کے قریب عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما مخلص اور امن کے داعی مولانا خانزیب کو اور اس کے ساتھی پولیس اہلکار شیر زادہ کو بے دردی سے شہید کر دیا گیااور ان کے ساتھ تین ساتھی شدید زخمی ہوئے مولانا صاحب اُس وقت امن پاسون کیلئے کمپین کر رہا تھا اور خود بد آمنی کے شکار ہوئے جس جگہ پر یہ دلخراش واقعہ رونما ہوا وہاں پر ایف سی کمپاؤنڈ قلعہ بریگیڈیئر کی رہائش گاہ ، ڈی پی او ، ڈی سی کے کیمپس بھی موجود ہیں جو کہ کینٹ اور کمرشل ایریا ہے ایسے حساس جگہ پر ایسا بہیمانہ واقعہ اور اس کے ساتھ پے درپے کئی ایسے واقعات حکومت وقت ، سیکیورٹی اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کار کردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ پانچ دن گزرنے کے باوجود نہ تو قاتل معلوم ہوئے اور نہ گرفتار ہوئے اور نہ ہی قاتلوں کے بارے میں کوئی رپورٹ یا خبر سامنے لائی گئی واقعہ کی جگہ پر سی سی ٹی وی کیمرے لگے تھے اور نیز د یک پٹرول پمپ پر سی سی ٹی وی کیمرے لگے تھے واقعہ کے فوراً بعد تمام سی سی ٹی وی کیمروں کی ڈی وی آر ز نا معلوم لوگوں نے اٹھائے ہے اور بعض کیمروں کو بھی وہاں سے ہٹایا گیا ہے سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈی وی آر ز کو اُٹھانا اور دن دیہاڑے قاتلوں کا اسی طرح غائب ہو جانا مختلف سوالات کو جنم دے رہے ہیں ؟ جس سے ریاست اور ریاستی اداروں کی کار کردگی اور ناکامی نیت صاف ظاہر ہو رہی ہیں کہ مظلوم اور دہشتگردی کے ستائے ہوئے قبائلی اضلاع کے عوام پختو نخواہ میں امن و آمان اور جائز آئینی حقوق کیلئے آواز اٹھانے والوں کے ساتھ ایسی طرح سلوک ہوگا مولانا خانزیب پختون افغان قوم کے امام اور امن کے داعی تھے لیکن صوبائی ، وفاقی حکومت اورسیکیورٹی ادارے اس کے قاتلوں کو کٹہرے میں لانے غفلت اور لاپر واہی کا مظاہرہ کر رہی ہیں جس کی وجہ سے اہل علاقہ اور تمام پختون قوم میں شدید غم و غصہ پایا جار ہا ہیں۔ اور مولانا خانزیب شہید کی قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں اور یہ بھی قوم کا مطالبہ ہے مزید ہم پختون دھرتی اور خاص کر قبائلی اضلاع میں مزید بدامنی اور ریاست کی ڈالری جنگ مزید برداشت نہیں کی جائے گی۔

   لہذا اس ایوان کی وساطت سے موجودہ  صوبائی اور وفاقی حکومت سے پر زور اپیل کرتا ہوں کہ اس واقعے کی فوری شفاف اور غیر جانبدارانہ انکوائری کرواکر مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور پختو نخوا اور ضم اضلاع میں امن کے قیام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر جلد از جلد اقدامات اٹھائیں جائیں۔ بصورت دیگر عوام کی صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے قوم کا غم و غصہ بے قابو ہو جائے تو تمام تر ذمہ دار ریاست اور ریاستی اداروں اور حکومت وقت پر عائد ہو گی ۔ مولانا خانزیب شہید کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے اس کو سامنے لایا جائے۔ اور اُس کو قرار واقعی سزادی جائے عوامی نیشنل پارٹی بہت جلد اپنے مشاورتی اجلاس طلب کر کے آئیندہ کیلئے لائحہ عمل طے کر رہی ہے۔ جس میں احتجاجی اقدامات مرکزی شہراہوں کو بند کرنے اور ان کی طریقہ کار پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی اس کے علاوہ صوبہ بھر میں اور خاص کر قبائلی اضلاع میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر بھی غور کیا جائے گا ۔ عوامی نیشنل پارٹی مولانا خانزیب شہید کے قاتلوں کی گرفتاری تک خاموش نہیں رہے گی اور اس کے لئے ہر قسم اقدامات اٹھانے پر غور کریں گی۔