ہر گاہ کہ سعودی عرب کی جیلوں میں تقریباًٍ1863پاکستانی معمولی نوعیت کے مختلف مقدمات میں قید ہیں جبکہ سعودی سفارتخانہ بالخصوص جدہ قونصیلٹ میں لاء سٹاف کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے پاکستانی قیدیوں کو سخت مشکلات درپیش ہے ۔
لہٰذا یہ اسمبلی صوبائی حکومت سے سفارش کرتی ہے کہ وہ وفاقی حکومت سے سفارش کرے کہ وہاں پر پاکستانی قونصیلٹ میں لاء سٹاف کی تعداد میں اضافہ کرکے جیلوں میں قید پاکستانیوں کے مقدمات کی پیروی کر ے تاکہ ان کے مشکلات میں کمی ہو سکے –