چونکہ قبائیلی اضلاع تاحا ل موبائیل سروس اور انٹر نیٹ کی سہولت سے محروم ہے ۔جبکہ کہ دہشت گردی کےوجہ سے ان متاثرہ علاقوں میں دوسری بنیادی سہولیات اور ضروریات بھی دستیاب نہیں ہے۔جو کہ اُن کا بنیادی حق ہے۔ وزیر اعظم اپنے دوروں میں کئے گئے اعلانات کے باوجود وہاں پر جدید سہولیات فراہم نہیں کیں گئیں ۔
لہذا یہ اسمبلی صوبائی حکومت سے سفارش کرتی ہے کہ وہ وفاقی حکومت سے اس امر کی سفارش کرے کہ قبائیلی اضلاع کے کونے کونے میں موبائیل اور انٹرنیٹ کی سہولت ہنگامی اور جنگی بنیادوں پر فراہم کیا جائے۔ تاکہ وہاں کے عوام زندگی کے ایک بنیادی ضرورت اور سہولت سے مستفید ہو سکیں۔