یہ اسمبلی صوبائی حکومت سے سفارش کرتی ہے کہ سوات ایکسپریس وے کے توسعیی منصوبے (چکدرہ سے فتح پور سوات تک) کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے سے پہلے وہاں کے لوکل لوگوں کے خدشات کو دور کیا جائے نیز اس منصوبے میں دریائے سوات کے کنارے غیر زرعی زمین کو زیادہ سے زیادہ بروئے کار لایا جائے۔ اورمزید یہ کہ اس منصوبے میں متوقع طورپر شامل زمین کے مالکا ن کو بہتر سے بہتر ریٹ دیا جائے کیونکہ سوات کے لوگ پہلے ہی سے سیلابوں اور دہشت گردی کے شکار ہو چکےہیں اورموجودہ حکومت سے بہت زیادہ توقعات رکھتےہیں کہ ان کے مشکلات کا ازالہ ہو۔