ہر گاہ کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی محنت کش جو اس وقت نامساعد حالات کا سامنا کررہے ہیں کی مشکلات کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے اور پاکستانیوں کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لئےعملی اقدامات اُٹھاےجائیں۔ سعودی عرب میں محنت کش مزدوری کرنے والے لاکھوں پاکستانی نہ صرف اپنے خاندانوں کے لئے وہاں رزق حلال کمارہے ہیں ۔بلکہ سالانہ اربوں روپے پاکستان بھیج کر ملکی معشیت کی بہتری میں بھی کلیدی کردار ادا کررہےہیں۔
لہذا یہ اسمبلی صوبائی حکومت سےسفارش کرتی ہے کہ وہ وفاقی حکومت سے اس امر کی سفارش کرے کہ سعودی عرب کے جیلوں میں جتنے بھی پاکستانی اقامہ نہ ہونے یا اقامے کی تجدید نہ کرنے جیسے معمولی جرائم میں پابند سلاسل ہیں ان کے فوری رہائی اور انہیں پاکستان پہنچانے کا بندوبست کیا جائے۔ سعودی حکومت ان پاکستانیوں کو ان کے کاروبار اور گاڑیوں وغیرہ کی قیمتیں ادا کریں یا اُن کو اتنا وقت دیں تاکہ وہ ان کو بیچ سکے۔جب کہ جتنے کفیلوں نے پاکستانیوں کے کاروربار پر قبضہ ڈال دیا ہے پاکستانی سفارتخانہ ان کو واگزار کرانے میں بھی ان کی مدد کریں۔