Condemning the brutal use of force against Palestinian People

Resolution #
166
Motion Date
Type
Federal
Status
Passed Unanimously
Resolution Signatories
Related Department
Resolution Document
Resolution Contents

میں  اس معزز ایوان کی توجہ غزہ اور فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت کی طرف دلانا چاہتا ہوں۔ پچھلے کئی مہینوں سے نہتے فلسطینی عوام جن میں معصوم بچے ، خواتین، اور بزرگ شامل ہیں بدترین بمباری، قتل عام اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا شکار ہیں۔

یہ جنگی جرائم نہ صرف عالمی قوانین، بلکہ انسانیت کے ضمیر پر بھی ایک بہت بڑا دھبہ ہیں۔ بحیثیت پاکستانی اور ایک مسلمان میں اپنے دل کی گہرائیوں سےان مظالم کی سخت ترین  مذمت کرتا ہوں اور اس معزز ایوان سے درج ذیل مطالبات پیش کرتا ہوں۔

1.     فلسطینی عوام کی آزادی، خودمختاری اور آزاد ریاست کے قیام کے لئے سفارتی سطح پر آواز بلند کی جائے۔

2.     حکومت پاکستان اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کو فوری اجلاس بلانے کے لئے آمادہ کرے۔

3.     اقوام ٕمتحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں پر زور دیا جائے کہ وہ اسرایئل کو فوری جنگ بندی پر مجبور کریں۔

4.     غزہ کے مظلوم عوام کےلئے انسانی امداد کی فوری فراہمی کو یقینی بنائی جائے۔

5.     ان تمام کمپنیوں اور مصنوعات کا بایئکاٹ کیا جائے جو اسرائیلی مظالم کی مالی مدد کر رہی ہیں، او ر عوام ٕمیں اس حوالے سے آگاہی پیدا کی جائے۔

میں اس ایوان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ان مظلوموں کے حق میں آواز بلند کرے، کیونکہ ظلم پر خاموشی، ظالم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔

اللہ تعالٰی ہمیں حق کا ساتھ دینے کی توفیق دے۔ فلسطین زندہ آباد، پاکستان پائندہ آباد۔