کیا وزیر ابتدائی وثانوی تعلیم ارشاد فرمائیں گے کہ
(ا) آیا یہ درست ہے کہ محکمہ سکولوں کو Conditional گرانٹ کی شکل میں فنڈ دیتا ہے ؟
(ب) اگر الف کا جواب اثبات میں ہو تو:۔
(i) ضلع پشاور کے سکولوں کیلئے گزشتہ مالی سال میں ٹوٹل کتنی رقم مختص کی گئی تھی ۔
(ii) یہ فنڈ کن سکولوں اور کن مقاصد کیلئے دیا جاتا ہے ۔
(iii) آیا اس پر کوئی چیک یا آڈٹ کیا جاتا ہے اگر آڈٹ کیا جا تا ہے تو اس کی رپورٹ کی کاپی فراہم کی جائے ۔
(iv) پی کے 70 میں کن سکولوں کو گزشتہ مالی سال میں یہ فنڈ/گرانٹ دیا گیا ہے سکول وائز تفصیل فراہم کی جائے ۔
(v) اس فنڈ کے استعمال کیلئے جو طریقہ کار /قوائد و ضوابط بنائے گئے ہیں اُن کی تفصیل فراہم کی جائے ۔ نیز اس فنڈ کے استعمال میں کبھی کوتاہی / خُوردبُردیا شکایات سامنے آئی ہیں اس پر کارروائی ہوئی ہے اور کیا نتیجہ نکلا ہے مکمل تفصیل فراہم کی جائے