میں وزیر برائے محکمہ امداد بحالی وآبادکاری کی توجہ ایک اہم مسلے کی طرف مبذول کرانا چاہتاہوں وہ یہ کہ سمیڈا کے تحت چھوٹے کاروباری افراد کیلئے منہدم دکانوں اور مارکیٹ کی تعمیر وترقی کیلئے پیکجز ہیں جس کیلئے میرے حلقے ساوتھ وزیرستان کے لوگوں نے دو سال سے پشاور دفتر میں اپلائی کی ہوئی ہے۔ لیکن اس پر تاحال پراسز نہیں ہو رہا ہے لٰہذا اس پراسز میں جو رکاوٹ ہے اُسے فی الفور حل کر دیا جائے اور عوام کے وسیع تر مفاد میں اس پر جلد از جلد مطلوبہ کارروائی کی جائے ۔