میں وزیر برائے محکمہ آبپاشی کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوںوہ یہ کہ 27،26اگست 2022کو سوات بلخصوص میرے حلقہ نیابت پی کے 2سوات میں تباہ کن سیلاب اور مسلسل بارشوں نے تباہی مچادی جس کی وجہ سے دریائے سوات اور ملحقہ ندی نالیوں کی سطح ملبہ کی وجہ سے تقریبا ًٍٍ20سے 25 فٹ بلند ہوئی ہے جبکہ 2010کے سیلاب میں یہ سطح پہلے بھی20سے 30فٹ بلند ہوئی اس وجہ سے دریائے سوات اور ملحقہ ندی نالیوں کی سطح بلند ہونے سے مقامی آبادی کے لئے خطرات بڑھ گئے ہیں حکومت موسمیاتی تبدیلوں کی وجہ سے مستقبل قریب میں ان خطرات کو مد نظر رکھتے ہوئے بنیادی اقدامات اٹھائے ۔