میں وزیر برائے محکمہ اطلاعات کی توجہ ایک اہم مسلے کی طرف مبذول کرانا چاہتی ہوں وہ یہ کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج نے ظلم اور بربریت کا جو بازار گرم کر رکھا ہے اس کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیر کے اندر گذشتہ تین ہفتوں سے مسلسل کرفیوں کی وجہ سے نہ صرف بنیادی انسانی حقوق بری طرح پامال ہو رہے ہیں بلکہ بھارتی افواج کی اشتغال انگیزی مقبوضہ کشمیر سے پاکستان کے زیر انتظام آزاد کشمیر کی لائین آف کنٹرول LOCتک پہنچ چکی ہیں اور باڈر پر آئے روز گولہ باری اور شدید شیلنگ کا سلسلہ جاری ہے اس کشیدہ اور نازک صورتحال کے تناظر میں یہ مطالبہ کرتی ہوں کہ صوبائی حکومت فوری طور پر کیبل نیٹ ورک پر بھارتی فلموں کی نمائش اور بھارتی مصنوعات کی تشہیر کا سلسلہ فی الفور بند کرنے کے احکامات جاری کر دیں