میں وزیر برائے محکمہ بلدیات کی توجہ ایک مسئلے کی طرف مبذول کرانا چاہتی ہوں وہ یہ کہ 2018میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے باقاعدہ ایک آرڈر/حکمنامہ جاری کیا تھا کہ ملک بھر میں عوامی سڑکوں پر جتنی بھی رکاوٹیں اور تجاوزات ہیں اُن کو فوری طورپر ختم کیا جائے ۔تاہم ایرانی قونصل خانے کے نزدیک جورہائشی علاقے میں واقع ہے ۔سڑک دونوں جانب سے رکاوٹوں کے ذریعے بند کیا ہواہے اس ضمن میں صوبائی حکومت سے استدعا کی جاتی ہے کہ ایرانی قونصل خانے سے منسلک سڑک کو دونوں جانب سے عوام کے لئے کھول دیاجائے اور اس کام کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں جائیں۔