میں اس معزز ایو ان کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں وہ یہ کہ صوبائی اسمبلی کے اجلاس مورخہ 31 اکتوبر 2013 کومیری قرارداد نمبر 304 متفقہ طور پر پاس کی گئی تھی جو محکمہ واپڈا اور سوئی گیس کے بارے میں تھی مذکورہ قرارداد کو ضروری کاروائی کے لئے متعلقہ محکمہ جات کو ارسال کیا گیا تھا ۔ لیکن 17 مہینے گزرنے کے بعد بھی اس قرارداد پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی جو کہ اس ایوان کی تمام معزز ممبران کی توہین ہے اور دوسری طرف محکمہ واپڈا نے پشاور کے عوام کے ساتھ ظلم کی انتہا کردی ہے اور 22گھنٹے اور 18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس سے عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے (قرارداد کی کاپی ضمیمہ الف(A) پر ہے)۔