میں وزیر برائے محکمہ مال کی توجہ ایک اہم مسلے کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں وہ یہ کہ پچھلی حکومت میں جب میرے والد صاحب وزیربرائے زراعت تھے تو ان کی کوششوں سے ڈیرہ اسماعیل خان میں تحصیل کلاچی کو ضلع کا درجہ دیاگیا تھا جس کے ساتھ چترال کو بھی ضلع کا درجہ دیاگیا تھا لیکن چترال ضلع بن چکا ہے جبکہ تحصیل کلاچی تاحال ضلع کی حیثیت سے محروم ہے اور نوٹیفیکیشن بھی جاری نہ ہو سکا حالانکہ اس کے منٹس بھی ایشوہوچکے ہیں لیکن تا حال اس پر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لاگیا ہے