Against the inappropriate behavior of DEO Female (Bannu)

PM #
PM # 83
Motion Date
PM Document
Privilege Motion Contents

ورخہ 31اگست2020 کو بنوں کےڈی ای او(فیمیل)کے آفس میں چند خالی کلاس فور آسامیوں پرڈی ای او فیمیل انٹرویو لےرہی تھی۔ جس میں زیادہ تر  بنوں کےدیگر معزز ممبران اسمبلی کےمنتخب کردہ امیدوار شامل تھے۔ چند انٹرویو دینے کےخواہش مند بےروزگار تعلیم یافتہ نوجوان میرے پاس آئے اور ڈی ای او بنوں کےخلاف انٹرویو میں شامل نہ کرنےکی شکایت کی۔ جس پر میں نے انٹرویو سے دو دن پہلے ای ڈی ای او سے بات کی تو ای ڈی او (فیمیل)نےمجھے کہا کہ میں تمہیں ایم پی اے نہیں مانتی اور اگر کوئی مجھےہٹاسکتا ہے توہٹالے اوربالکل بات کرنے کو تیار نہیں تھی ۔ پھرمیں نے ایڈیشنل ڈی ای او کو کہا کہ اسکو سمجھالو۔جس کےبعد ایڈیشنل ڈی ای او بنوں نےکہا کہ لسٹ ہمیں بیجھوادو۔ ان لوگوں کو انٹرویو میں شامل کرلیں گے۔ کل انٹرویو کےدن جب میرے نمائندے نے میری ذاتی لسٹ ڈی ای او(فیمیل) کےسامنے رکھی۔ توڈی ای او(فیمیل) اور اس کےساتھ فرخ سیار(جو کہ محکمہ تعلیم کےکسی سکول میں ہیڈ ماسٹرہے) اور انٹرویو لینے سے دونوں نے میری استدعا مسترد کردی اور میرے نمائندے کو انٹرویو امیدواران کےسامنے میرےخلاف نازیبا اور گستاخانہ الفاظ استعمال کئےاورکہا کہ مخصوص نشت پر ایم پی اے کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی اور کہا کہ مجھے سیکرٹری ایجوکیشن یاڈائریکٹرسےتعارف بھجوا دو کہ تم ایم پی اے ہویانہیں ۔ جس سےنہ صرف میرا بلکہ اس پورے معززایوان کااستحقاق مجروح ہواہے۔لہذا ان مذکورہ بالا افسران کےخلاف سخت کاروائی کی جائے۔نیز ڈی ای او فیمیل بنوں سے پوچھا جائے کہ انہوں نے انٹرویو سے قبل دفتر روزگار بنوں سے بےروزگر تعلیم یافتہ نوجوانوں کی لسٹ طلب کی تھی؟ اور خالی اسامیوں کو کسی اخبار سے شائع کیاگیا یانہیں۔