کیا وزیرصحت ارشاد فرمائیں گے کہ
(الف) آیا یہ درست ہے کہ نتھیا گلی موضع موچی ڈھارہ میں رورل ہیلتھ سنٹر موجود ہے؟
(ب) آیا یہ بھی درست ہے کہ مذکورہ رورل ہیلتھ سنٹر کے لئے مقامی لوگوں نے مفت زمین فراہم کی تھی؟
(ج) اگر (ا) و (ب) کے جوابات اثبات میں ہو ں تو مذکورہ وقف شدہ زمین پر کتنے کنال پرسب جیل بنائی جا رہی ہیں آیا محکمہ صحت کی زمین پر سب جیل بنانا قانونی طور پر درست ہے تفصیل فراہم کی جائے