کیا وزیر آبنوشی ازراہ کرم ارشاد فرمائیں گے کہ:۔
(ا) آیا یہ درست ہے کہ زیبی ڈیم ، لواغر ڈیم اور چنغوس ڈیم پر لیبر بھرتی کی گئی ہے ؟
(ب) اگر الف کا جواب اثبات میں ہو توکیا مذکورہ بالا لیبر ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں؟ تفصیل فراہم کی جائے۔ نیز میرے حلقے کے دونوں ڈیمزپر واٹر سپلائی سکیم مکمل ہو جانے کےباوجود ابھی تک کیوں بے کار پڑی ہیں؟ تفصیل فراہم کی جائے