کیا وزیر مواصلات تعمیرات ارشاد فرمائیں گے کہ
(ا) آیا یہ درست ہے کہ محکمہ کے زیر نگرانی بنوں ڈویثرن میں شامل اضلاع کے دفاتر میں نا کارہ ،خراب اور نا قابل استعمال اسکریپ سرکاری گاڑیاں ، ٹرک ومشینریاں عرصہ دراز سے موجود ہیں؟
(ب) اگر الف کا جواب اثبات میں ہو تو :۔
(i) بنوں ڈویثرن میں شامل اضلاع کے نام اور اُن دفاتر میں نا کا رہ، خراب اور نا قابل استعمال اسکریپ سرکاری گاڑیوں، ٹرک و مشینری کی تفصیل فراہم کی جائے
(ii) مذکورہ گاڑیاں و مشینری کب سے پڑی ہے نیز خرابی نوعیت و مرمت کی لاگت کی تفصیل فراہم کی جائے ۔مذکورہ اسکریپ گاڑیوں اور مشینری کی نیلامی کیلئے کیا اقدامات کئے گئے ہیں تفصیل فراہم کی جائے