Condemning the Demolition of Apartments Building in Murree by Punjab governmet
ہر گاہ کہ کشمیر پوائنٹ مری (پنجاب) میں واقع Ashleih Green Apartments کی غیر قانونی مسماری پر گہرے افسوس اور تشویش کے ساتھ اس امر کی نشاندہی کرتا ہوں کہ ایک قانونی و منظور شده تجارتی عمارت یعنی Ashleih Plaza ، جو کہ کشمیر پوائنٹ ، مری (صوبہ پنجاب میں واقع ہے ، اور جس کے مالک سابق سینیٹر اور خیبر پختو نخوا کے موجودہ ایم پی اے اور نگزیب خان 94-PK ضلع اور کزئی) ہیں، کو پنجاب حکومت نے عدالتی احکامات کی واضح خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مسمار کر دیا۔ واضح رہے کہ Ashleih Green Apartments کی تعمیر تمام قانونی تقاضوں، ہائی لاز 21-2020، نقشہ جات، این او سیز ، اور متعلقہ اداروں کی منظوری سے کی گئی تھی۔ اس Ashleih Green Apartments کے حوالے سے راولپنڈی ہائی کورٹ کی طرف سے واضح ہدایات موجود تھیں کہ یہ قانونی عمارت ہے اور اسے مسمار نہ کیا جائے : پنجاب حکومت نے ان عدالتی احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے عدالت عظمی کے اپنے آرڈر کی خلاف ورزی کی ، جو کہ توہین عدالت (Contempt of Court) کے زمرے میں آتا ہے۔
اس وقت سپریم کورٹ میں ایک باقاعدہ رٹ پٹیشن بھی زیر سماعت ہے، اور قانونی عمل مکمل ہونے سے پہلے پلازہ کو مسمار کرنا آئین، قانون اور انصاف کے تمام اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔
چونکہ مذکورہ بالا Apartments کے مالک ایک اوور سیز پاکستانی ہیں جنہوں نے یہ پلازہ خالصتاً قانونی طریقے سے بینک کے ذریعے تقریباً 4 ملین امریکی ڈالر پاکستان منتقل کر کے تعمیر کی گئی ہے۔ لہٰذا، معزز رکن کو انصاف فراہم کیا جائے، اور ایک شفاف تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے تا کہ اس غیر قانونی عمل کے پیچھے موجود سیاسی مداخلت کو بے نقاب کیا جا سکے۔ ساتھ ہی، مالک کو ہونے والے مالی نقصان کا ازالہ کیا جائے اور اپنی قانونی ملکیت پر دوبارہ پلازہ تعمیر کرنے کی اجازت دی جائے۔ یہ معزز ایوان اس غیر قانونی مسماری کی مکمل عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے اور اس اقدام میں ملوث افراد اوراداروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کرنے کی حمایت کرتا ہے۔ نیز وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتا ہے کہ متاثرہ شخص، ایم پی اے اور نگزیب خان سے تحریری معذرت کی جائے اور تمام مالی و جانی نقصان کا ازالہ کیا جائے اور آئندہ کسی بھی قانونی جائیداد کو بغیر عدالتی فیصلے کے مسمار کرنے جیسے اقدامات سے گریز کیا جائے تاکہ پاکستانی شہریوں کے بنیادی حقوق محفوظ رہیں۔ یہ ایوان خیبر پختو نخوا کے عوام اور ان کے نمائندے کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام کی بھر پور مذمت کرتا ہے۔