یہ اسمبلی صوبائی حکومت سے سفارش کرتی ہے کہ وفاقی حکومت سے اس امر کی سفارش کرے کہ ضلع مانسہرہ میں شاہراہ قراقرم پردوبارہ ٹول پلازہ تعمیر کیا جارہا ہے جبکہ 15 سال پہلے بھی اسی ٹول پلازے کی تعمیر کے وقت ایک انسپکٹر سفیر خان شہید ہو گیا تھا اس کے علاوہ بھی انسانی جانوںکا ضیاع ہو اتھا اور اس وقت کی حکومت نے اس ٹو ل پلازے کی تعمیر کو روکنے کا حکم دیا تھا جب کہ 9سال بعداب اسی ٹول پلازہ کو دوبارہ کھولنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے ہزارہ میں بلعموم اور ضلع مانسہرہ میں بلخصوص عوام میں انتہائی بے چینی پائی جا رہی ہے اس کی وجہ سے ایک بار پھر خون خرابے کا اندیشہ ہے ۔
لہٰذ ایہ اسمبلی صوبائی حکومت سے سفارش کرتی ہے کہ وہ وفاقی حکومت سے اس امر کی سفارش کرے کہ مذکورہ ٹول پلازے کی تعمیر کو روکنے کے اقدامات کیئے جائیں تا کہ امن و امان کا مسئلہ پیدا نہ ہو۔