ہر گاہ کہ فاٹا کی خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد صوبائی اسمبلی ممبران کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے نیز ممبران اسمبلی اکثر اسلام آباد میں آتے جاتے رہتے ہیں ۔جہاں پر اُن کو رہائش کے سلسلے میں مشکلات کا سامنا ہو تا ہے کیونکہ موجودہ خیبر پختونخوا ہاؤس میں کمروں کی سہولت ناکافی ہو چکی ہے۔
لہذا یہ اسمبلی صوبائی حکومت سےسفارش کرتی ہےکہ اسلام آباد میں واقع فاٹا ہاؤس جوکہ اب خالی پڑا ہے۔کو خیبر پختونخوا اسمبلی کے ممبران کی رہائش کے لئے مختص کرکے صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ خیبر پختونخوا کے حوالہ کیا جائے۔