چونکہ اورسیز پاکستانی اس ملک و قوم کا ایک قیمتی سرمایہ ہیں اور زندگی کے قیمتی لمحات وہ اس ملک کے معاشی استحکام کے لئے بیرون ملک گزارتے ہیں ۔
لہٰذ یہ اسمبلی صوبائی حکومت سے سفارش کرتی ہے کہ وہ وفاقی حکومت سے اس امر کی سفارش کرے کہ اورسیز پاکستانیوں کے ذاتی موبائیل پر عائد ڈیوٹی ٹیکس فوری طور پر ختم کرےاور اورسیز جوکہ دس سال یا اس سےزائد عرصہ بیرونی ملک گزار چکے ہو ان کو اپنی ساتھ ذاتی استعمال کے لئے ایک عدد ڈیوٹی فری (ٹیکس فری)گاڑی کو اپنے ساتھ لانے کی اجازت دی جائے۔