یہ کہ میں اس ایوان کی توجہ اس امر کی طرف مبذول کرانا چاہتی ہوں کہ صوبے میں ایمرجنسی سروسز مہیا کرنے والے تمام بڑے ہسپتالوں مین گیٹ کے دائیں اور بائیں طرف 30-20فٹ اور داخلی دروازےپر جگہ خالی چھوڑی جائے اور اس میں کسی بھی قسم کی پارکنگ یا تجاوزات کی اجازت نہ دی جائے تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں اور اُن کے لواحقین کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
لہٰذا یہ اسمبلی صوبائی حکومت سے سفارش کرتی ہے کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے مناسب اقدامات کئے جائیں اورہسپتال کی انتظامیہ کو بھی اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ ان احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔