بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہے ان پاکستانی شہریوں کے ساتھ ائیر پورٹس پر تعاؤن کے بجائے مختلف طریقوں سے مشکلات میں ڈالا جاتا ہے جو ان لوگوں میں تشویش پیدا کرنے کا سبب بن رہےہیں ۔ایسی ہی ایک روایت کی نشاندہی کی گئی ہے کہ ائیر پورٹ کا عملہ مختلف اوقات میں ان مسافروں کے پاسپورٹ کا ڈاٹا نکال کر ان کے نام سے غیر رجسٹر شدہ مابائل رجسٹر کروالیتے ہیں اور جب وہ واپس آتے ہیں تو ان کے نام پر پہلے سے ہی کوئی موبائل رجسٹر ہو چکا ہو تاہے تو ان کے اپنے ذاتی موبائل رجسٹر کرنے پر بھاری ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے۔
لہذا یہ صوبائی اسمبلی صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ وفاقی حکومت سے اس امر کی سفارش کرے کہ مذکورہ گھناؤ نے کھیل میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرکے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی اس تشویش کا ازالہ کرے۔