The Honorable Speaker has called the Sitting of the Assembly on Monday, 23 Sep 2024 at 02:00 P.M

In the partial modification of this Secretariat letter N0.PA/KhyberPakhtunkhwa/Bills/2024/3979 dated 23rd Aug 2024, it is hereby notified that the Honorable Speaker, in exercise of his powers under paragraph (b) of Rule 21 of the Provincial Assembly of Khyber Pakhtunkhwa Procedure and Conduct of Business, 1988, has been pleased to call the sitting of the Assembly on Monday, the 23rd September 2024 at 2:00 p.m instead of Monday, the 2nd September, 2024 at 2:00 p.m , which was earlier adjourned for Monday, the 19th August 2024 at 2:00 p.m

Meeting of the Hon’able Speaker with UNICEF Delegation headed by Mr. Abdullah Fadil, UNICEF Pakistan Country Representative held on 27 Aug 2024 at 1:00 P.M in the Speaker Chamber Provincial Assembly of Khyber Pakhtunkhwa

سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی سے یونیسیف پاکستان کے ملکی نمائندے عبدللہ فادل اور انکے ہمراہ آئے وفد جن میں چیف فیلڈ آفیسر پشاور، ایجوکیشن سپیشلسٹ، چیف پارٹنرشپ یونیسیف اور دیگر کی سپیکر چیمپبر پشاور میں ملاقات ہوئی۔ رکن صوبائی اسمبلی تاج ترند، سیکرٹری خیبر پختونخوا اسمبلی کفایت اللہ آفریدی، سپیشل سیکرٹری وقار شاہ اور دیگر متعقلہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں یونیسیف کے نمائندہ وفد نے سپیکر اسمبلی کو یونیسیف کے بارے میں تعارفی بریفنگ دی۔ اس ہونے والے اجلاس میں صوبے میں یونیسیف کے آپریشن کے حواے سے پیش کیے گئے ایجنڈے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔یونیسیف نمائندہ وفد نے بچوں اور کم عمر نوجوانوں بلخصوص سپیشل خواتین و بچوں کے لیے خصوصی پالسیوں کی تشکیل کے لیے پارلیمانی سپورٹ کی پیشکش،اراکینِ اسمبلی خصوصا یونیسیف کے بنیادی شعبوں سے تعلق رکھنے والی قائمہ کمیٹیوں کے اراکین کی استعداد کار میں اضافے کے لیے خیبر پختونخوا اسمبلی کے ساتھ تعاون، موسمیاتی تبدیلی کے موافقت جیسے شعبوں میں صوبے کے نوجوانوں کو زیادہ موثر طریقے سے شامل کرنے اور اسکے علاوہ 20 نومبر کو بچوں کا عالمی دن منانے کے لیے صوبائی اسمبلی احاطے میں بچوں کی پہلی پارلیمنٹ کے انعقاد کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ سپیکر اسمبلی نے یونیسیف کے وفد کو اسمبلی کی جانب سے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ ہمارے بچوں کے مستقبل کے لیے یہاں کام کر رہے ہیں جس پر ہم آپ کے مشکور ہیں اور ہمارے دروازے آپ کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔بعد از ملاقات یونیسیف وفد کوسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے اسمبلی ہال کا دورہ کروایا۔ آخر میں سپیکر اسمبلی اور یونیسیف وفد میں تعائف کا تبادلہ ہوا اور یادگاری گروپ تصویر لی گئی۔

Mr. Speaker’s Interactive Session with the Youth Parliament, Pakistan in the Provincial Assembly of Khyber Pakhtunkhwa

Mr. Speaker’s Interactive Session with the Youth Parliament, Pakistan is scheduled to be held on ***Date shall be fixed later on *** in the Provincial Assembly of Khyber Pakhtunkhwa

Mr. Speaker chairing the meeting of the committee formed for deliberating on prevention of sale of harmful milk around the province

جب تک ہم کسی مسئلے کی جڑ تک نہیں جائیں گے تب تک اس کا حل ممکن نہیں،لوگ ووٹ دے کر اسمبلی میں اپنے نمائندے بھیجتے ہیں تاکہ وہ انکے حقوق کا تحفظ کریں اورتحقیق و زمینی حقائق کو مدِ نظر رکھتے ہوئے قانون سازی کریں۔ ان خیالات کا اظہار سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے صوبے میں مضر صحت دودھ کے حوالے سے شائع رپورٹ پر اسمبلی کانفرنس روم میں کمیٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
سپیکر اسمبلی کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں اس اہم معاملے پر اسمبلی فلور پر تحریکِ التواء پیش کرنے والی خاتون رکن ثوبیہ شاید، وزیر برائے لائیو سٹاک فضل حکیم، لائیو سٹاک ایسوسی ایشن کے عہدے دار، لائیو سٹاک و حلال فوڈ اٹھارٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔سپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا کہ پہلی دفعہ اتنے وسیع پیمانے پر چیکنگ کی گئی اور صورتحال نے سب کو چونکا دیا۔ انھوں نے کہا کہ اگر کیمیکل ملا دودھ ہمارے بچے پی رہے ہیں تو پھر اتنی اٹھارٹیاں بنانے کا کوئی فائدہ نہیں، انکا کہنا تھا کہ ادارے اپنی حدود کا تعین نہیں کرتے اور چھ چھ ادارے ایک جیسے کام کر رہے ہوتے جس سے اصل مسئلہ ایک طرف رہ جاتا اور اختیارات کی جنگ میں تمام تر قوت لگا دی جاتی اور عوام کو یہی سمجھ نہیں آتی کہ وہ اپنا مقدمہ لے کر کس کے پاس جائیں۔
سپیکر اسمبلی نے کہا کہ اس وقت یہ مضر صحت دودھ کا معاملہ جو اٹھا اس کو سنجیدگی سے دیکھنے کے لیے ہم سب ادھر بیٹھے ہیں تاکہ ہر پہلو کا جائزہ لیا جائے، جس کے لیے لازمی تھا کہ لائیو سٹاک سے منسلک افراد کے نمائندے، متعقلہ ادارے اور عوامی نمائندے ایک میز پر بیٹھ کر اس پر بات کریں تاکہ ہم کسی نتیجے پر پہنچ سکیں، اس مقصد کے لیے ہماری اسمبلی کا تحقیقی ونگ اور دیگر متعلقہ شعبوں سے افسران بھی اس عوامی مفاد کے جرگے میں موجود ہیں جو اس تمام صورتحال اور یہاں ہونے والی گفتگو کی روشنی میں تحقیقی ڈاکومنٹ ترتیب دیں گے تاکہ ہم ہر پہلوکامطالعہ کرتے ہوئے ہم اپنی تجاویز پیش کرسکیں۔
اجلاس میں موجود لائیو سٹاک فارمر ایسوسی ایشن نے دودھ ٹیسٹ کرنے کی میشن اور اس پر تعینات تکینکی عملے کے حوالے سے اپنے تحفظات سپیکر اسمبلی کی موجودگی میں وزیر برائے لائیو سٹاک اور حلال فوڈ اٹھارٹی و لائیو سٹاک کے افسران کے آگے پیش کیے جس پر ہلال فوڈ اٹھارٹی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس FT3 milko scan کی جدید مشین موجود ہے جو کہ دودھ میں ہر طرح کی ملاوٹ اور اسکی مقدار کو باآسانی معلوم کرتی ہے اور اس مشین پر تمام تکینی عملہ باصلاحیت اور جدید تعلیم سے آراستہ ہے اور اگر کوئی شک و شعبہ ہے تو کسی وقت بھی آ کر ہمارے لیب کو چیک کر سکتے ہیں۔
اس موقع پر ثوبیہ شاہد نے کہا ہم سپیکر اسمبلی کے مشکور ہیں جو انھوں نے اس معاملے پر بروقت ایکشن لیتے ہوئے آج کی کمیٹی میٹنگ منعقد کی اور اس میٹنگ میں ہونے والی تمام بحث سے سپیکر اسمبلی کی ہدایت کی روشنی میں ہر قسم کے تحفظات دور کرنے کے لیے مشین اور اس پر تعنیات عملے کی جانچ کے لیے اگلے ایک دو روز میں تفصیلی معائنہ کر کے سپیکر چیمبر کو آگا ہ کریں گے تاکہ اس معاملے پر اگلے مرحلے میں ہم کسی نتیجے پر آ سکیں۔