میں وزیر برائے محکمہ مواصلات وتعمیرات کی توجہ ایک اہم مسلے کی طرف مبذول کرانا چاہتاہوں وہ یہ کہ خیبر پختونخوا میں ایک طریقہ کار رائج ہے کہ اکثریت ٹھیکداروں کو جب ٹھیکہ الاٹ کیا جاتاہے تو وہ اپنیPercentage لے کے دوسرے ٹھیکدار کو وہ کام دیتا ہے یہ ٹھیکہ اکثر دوسرے اور تیسرے کوکمیشن کے عوض دے دیا جاتاہے اس طرح ٹھیکدار قوم کا پیسہ آپس میں بانٹ لیتے ہیں اور بہت کم رقم کام پہ خرچ کی جاتی ہے جوکہ قوم کے ساتھ سراسرظلم ہے لہذا استدعا کی جاتی ہے کہ آپ رولنگ صادر فرمائیں کہ قوم کے ساتھ یہ گھنا وناکھیل نہ کھیلا جائے۔ جس ٹھیکدارنے ٹینڈر لیا ہو وہی ٹھیکدار کام کو پائے تکمیل تک پہنچائے۔ اور جوٹھیکدار اس گھناونے کھیل میں پایاجائے اُس کا لائسنس منسوخ کیاجائے۔