ہم اس معزز ایوان کی توجہ ایک اہم مسئلہ کی طرف مبذول کرانا چاہتےہیں وہ یہ کہ کہ صوبائی گورنمنٹ کے ملازمین کےلئے رہائشی سہولیات کم ہونے کی وجہ سے ان ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کوارٹر چند سو ہیں اور ملازمین ہزاروں میں ہیں۔ جس سے سب ملازمین کو رہائشی سہولت میسئرنہیں ہیں۔جناب سپیکرصاحب،پراونشل ہاؤسنگ اتھارٹی کے پاس ناساپہ پایان چارسدہ روڈ پشاور پر تیار فلیٹس ہیں جس کو گورنمنٹ نیلام کررہی ہے بلکہ 8جنوری 2014 کو نیلامی تھی لیکن ناگزیر وجوہات کی بناپر اس نیلامی کو منسوح کیاگیاہے۔ لہٰذا متعلقہ ادارہ کو ہدایات جاری کی جائیں کہ یہ فلیٹس صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کو مناسب قیمت/آسان قسطوں پر الاٹ کئے جائیں تو ایک طرف ان ملازمین کو رہائشی مسئلہ حل ہوجائے گا اور دوسری طرف گورنمنٹ کو بھی مناسب رقم وصول ہوجائےگی۔