کیا وزیرامداد ، بحالی و آباد کاری ارشاد فرمائیں گے کہ
(ا) آیا یہ درست ہے کہ 26 اکتوبر 2015 کو آنے والے خوفناک زلزلے کے نتیجے میں ملاکنڈ ڈویثرن میں ہزاروں متاثرہ افراد و خاندانوں کو حکومت کی طرف سے امدادی رقوم کے چیک جاری ہوئے ہیں ؟
(ب) اگر الف کا جواب اثبات میں ہو تورقوم وصول کرنے والے مستحقین کے نام بمعہ ولدیت اور ہونے والے نقصان اور دی جانے والی رقوم کی تفصیل فراہم کی جائے ۔