یہ معزز ایوان مقبوضہ کشمیر میں صدر راج کی آڑمیں آر ۔ایس ۔ایس کے مذموم ایجنڈا کی تکمیل کےلئے جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر وجموں کشمیر پر پابندیوں ،کریک ڈاؤن اور اُن کے دفاتر سیل کئے جانے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔
یہ ایوان اس حقیقت کا بھی بر ملا اظہار کرتی ہے کہ جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر تعلیمی ،سماجی اورسیاسی سطح پر عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کر رہی ہے ۔
یہ ایوان صوبائی حکومت سے سفارش کرتی ہے کہ وہ وفاقی حکومت سے اس امر کا مطالبہ کرے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی پر پابندی کے خاتمے ، تمام سیاسی قیادت اور کارکنان کی رہائی ،ضبط کیے گئے اثاثہ جات کی بحالی کے لئے ہر متعلقہ فورم پر بھر پور انداز میں آواز اٹھائے ،